وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت سانحہ گل پلازہ کے نقصان کا ازالہ کرے گی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 20 گھنٹے گزرنے کے بعد آتشزدگی سے متاثرہ عمارت گل پلازہ کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کل رات 10بجے کے بعد آگ لگنے کی اطلاع ملی، رات 10بج کر27 منٹ پر پہلا فائرٹینڈر گل پلازہ پہنچا، 58 کے قریب لوگ لاپتا ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ گل پلازہ میں لگنے والی آگ سے 6 لوگ جاں بحق ہوئے، بیسمنٹ،گرائونڈ اور3 منزلہ عمارت تھی،آگ تیزی سے پھیلی، آگ بجھانے کے انتظامات عمارت کے اندر ہونے چاہئیں، واقعے کی مکمل انکوائری ہوگی۔
سانحہ گل پلازہ بہت افسوسناک واقعہ ہے، بولٹن مارکیٹ سانحے بعد تاجروں کو مدد فراہم کی گئی، حکومت سانحہ گل پلازہ کے نقصان کا ازالہ کرے گی۔ کسی کی کوتاہی ہوئی تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔




















