گل پلازہ میں لگی خوفناک آگ نے سیکڑوں گھرانوں کے چراغ گل کردیے ۔ 24 گھنٹے بعد بھی بھڑکتے شعلوں پر قابو نہیں پایا جاسکا۔
آل صدرالائنس آف مارکیٹ اینڈمال ایسوسی ایشن نے کل یوم سوگ کااعلان کردیا، سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق تاجروں کے ایصال ثواب کےلئے قرآن خوانی کی جائیگی۔
دوسری جانب تاجر رہنما عتیق میر کا کہنا ہے کہ کراچی کے گل پلازہ میں آگ سے تاجروں کا تقریباً 3 ارب روپے کا نقصان ہوا، ہر دکان میں 25 سے 30 لاکھ روپے کا مال تھا ۔ شادیوں کا سیزن ہے اور عید قریب ہے ۔ حکومت متاثرہ تاجروں کےلیے بولٹن مارکیٹ طرز کے پیکج کا اعلان کرے ۔ کہا شہر میں کل یوم مذمت اور یوم سوگ منایا جائے گا۔





















