وزیراعظم شہبازشریف نے وزیراعلیٰ سندھ سے ٹیلی فونک رابطے میں گل پلازہ آتشزدگی واقعے میں ہرقسم کی معاونت کی پیشکش کردی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے وزیراعلیٰ سندھ سے ٹیلی فونک گفتگو میں گل پلازہ میں آگ لگنے کے واقعے آگ سے ہونے والے جانوں کے ضیاع پر افسوس کااظہار کیا۔
شہبازشریف نے کہا کہ دکھ ومصیبت کی اس گھڑی میں متاثرین اور سندھ حکومت کے ساتھ ہیں، شہری علاقوں میں آگ پربروقت قابو پانے کیلئے مؤثرنظام انتہائی ضروری ہے، ایسے واقعات کے تدارک کیلئے مربوط نظام کی تشکیل میں معاونت کیلئے تیار ہیں۔
واضح رہے کہ کراچی میں گل پلازہ میں بھڑکے شعلے 24 گھنٹے بعد بھی نہ بجھائے جاسکے۔ اب تک فائرفائٹر سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔ 50 سے زائد افراد لاپتا ہونےکی تصدیق کردی گئی۔ آگ سے گراؤنڈ اور میزنائن فلور مکمل طور پر جل چکے۔ مخدوش عمارت کے متعدد حصے زمین بوس ہوگئے۔
گل پلازہ میں بھڑکے شعلے 20گھنٹے بعد بھی بجھائے نہ جاسکے، آتشزدگی سے 6 افراد جاں بحق جبکہ 30سے زائد زخمی ہوگئے۔ آگ سے گل پلازہ کاگراؤنڈ اورمیزنائن فلور مکمل طورپرجل چکا، آتشزدگی سےمتاثرہ عمارت کے متعدد حصےزمیں بوس ہوگئی، سیکڑوں دکانداروں کی برسوں کی کمائی جل کرراکھ ہوگئی۔
سانحے میں 50 سے زائد افراد لاپتا ہونے کی تصدیق کردی گئی۔ ڈی سی آفس میں لاپتا افراد کے لئے ڈیسک قائم کردیا گیا۔ جہاں درجنوں فیملیز نے پیاروں کی گمشدگی کی شکایات درج کرادیں۔




















