ترجمان اقوام متحدہ کے مطابق تمام ممالک میں غزہ بورڈ آف پیس شامل ہونے کیلئے آزاد ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ بورڈ آف پیس پر ترجمان اقوام متحدہ کا ردعمل آگیا، کہا اقوام متحدہ غزہ میں اپنا کام جاری رکھے گا تاہم تمام ممالک میں غزہ بورڈ آف پیس شامل ہونے کیلئے آزاد ہیں۔
واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبے کے تحت غزہ بورڈ آف پیس کے ارکان کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ اس منصوبے کے مطابق بورڈ کا مقصد غزہ میں سکیورٹی، انسانی امداد اور تعمیرِ نو کے اقدامات میں ہم آہنگی پیدا کرنا ہے۔
ٹرمپ انتظامیہ کے مطابق یہ بورڈ فلسطینی اتھارٹی اور غزہ کی مستقبل کی حکومت میں اصلاحات کی راہ ہموار کرنے کے لیے بھی کام کرے گا، تاہم اسرائیل کی جانب سے اس منصوبے کی مخالفت کے بعد اس پر عملدرآمد کے حوالے سے سوالات جنم لے رہے ہیں۔




















