پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے سے ذکا ء اشرف نے استعفیٰ دیدیا ہے ، نگران وزیراعظم پیٹرن انچیف ہونے کے ناطے ذکاء اشرف کا استعفیٰ قبول کرتے ہیں تو چیئرمین پی سی بی کا اضافی چارج چیف الیکشن کمشنر شاہ خاور کو مل جائے گا۔
ذرائع کے مطابق کہ شاہ خاور پاکستان کرکٹ بورڈ کا نیا بورڈ آف گورنرز تشکیل دے کر چیئرمین پی سی بی کے انتخابات کروائیں گے ۔وزیراعظم کی جانب سے استعفیٰ قبول کیئے جانے کے بعد نیا بورڈ آف گورنرز بنا کر انتخابات کروانے ہوں گے ، وزیراعظم کا اختیار ہے وہ کسی بھی ممبر کو اضافی چار ج دے دیں، اگر بورڈ آف گورنرز تحلیل ہوتا ہے تو چیف الیکشن کمشنر شاہ خاور کے پاس اضافی چارج آجائے گا، نئے سربراہ کی مددت 4 فروری تک ہوگی ،چار فروری تک پی سی بی کے انتخابات کروانے ہونگے۔
ذکاء اشرف نے مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس کے دوران بین الصوبائی رابطہ کمیٹی کی جانب سے اختیارات نہ دیئے جانے پر استعفیٰ دیا ۔ آئی پی سی نے منگل کو کراچی میں ہونے والا مینجمنٹ کمیٹی کا جلاس روک دیا گیا تھا اور ذکاء اشرف کو میٹنگ کیلئے طلب کیا گیا تھا ۔
آئی پی سی کی جانب سے ذکاء اشرف کو فیصلے کرنے سے بھی روک دیا گیا تھا ، ذکا اشرف بی او جی کی تعیناتی اور الیکشن کے حوالےسے فیصلے کرنا چاہتے تھے۔ اس کے علاوہ آئی پی سی نے ذکاء اشرف کو ٹی ٹین لیگ کروانے سے بھی روک دیا تھا ۔
مزیدپڑھیں: نیوزی لینڈ کے خلاف مسلسل چوتھی شکست، محمد رضوان نے خاموشی توڑ دی
یاد رہے کہ سماء نیوز نے دو روز قبل ہی ذکاء اشرف کے جانے کی خبرجاری کر دی تھی ۔
آپ کو یہ بھی بتاتے چلیں کہ ذکاء اشرف کی تعیناتی وزارت بین الصوبائی رابطہ کمیٹی کیلئے ایک چیلنج کی شکل اختیار کر چکی تھی کیونکہ مبینہ طور پر ان کے پاس ’ بی اے ‘ کی ڈگری بھی نہیں تھی جو کہ چیئرمین کرکٹ بورڈ کے عہدے پر تعیناتی کی اہلیت ہے ، حالات کو سامنے رکھتے ہوئے آئی پی سی نے وزارت قانون سے بھی معاونت طلب کی تھی ۔
مینجمنٹ کمیٹی اپنی مدت پوری کر چکی اور اسے توسیع دی گئی تھی جس کے بعد چیئرمین پی سی بی کے عہدے پر تعیناتی کیلئے الیکشن ناگزیر ہو چکے تھے تاہم اب چیئرمین ذکا ء اشرف کااستعفیٰ آ چکا ہے تو چیف الیکشن کمشنر شاہ خاور کو چیئرمین کرکٹ بورڈ کا اضافی چارج دیدیا گیاہے ، تاہم گورننگ باڈی کے مبر ’ مصطفیٰ ر مدے ‘ چیئرمین پی سی بی کے الیکشن میں مضبوط امیدوار تصور کیئے جارہے ہیں ۔
واضح رہے کہ پی سی بی نے بورڈ آف گورنرز کی تشکیل کیلئے 16 جنوری کو اجلاس بلایا تھا لیکن وزارت بین الصوبائی رابطہ کی ہدایت پر پی سی بی اجلاس ملتوی کر دیا گیا ، آئین کے تحت بورڈ آف گورنرز کی تشکیل کا اختیار پاکستان کرکٹ بورڈ کو ہے ۔