اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ زیر گردش کرنسی کے حجم میں گزشتہ ہفتے کے دوران 1.7 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق 5 جنوری 2024ء کو ختم ہونے والے ہفتے میں زیر گردش کرنسی کا حجم 8 ہزار 597 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 1.7 فیصد زیادہ ہے، پیوستہ ہفتے میں زیر گردش کرنسی کا حجم 8 ہزار 452 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا، 30 جون 2023ء کے بعد سے اب تک زیر گردش کرنسی کے حجم میں 0.6 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ 5 جنوری 2024ء کو ختم ہونیوالے ہفتے میں زر وسیع (ایم ٹو) کے حجم میں ہفتہ وار بنیاد پر 1.6 فیصد کمی ہوئی، ہفتے کے اختتام پر زر وسیع کا حجم 32 ہزار 430 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا پیوستہ ہفتے کے اختتام پر زر وسیع کا حجم 32 ہزار 920 ارب روپے رہا تھا، جاری مالی سال کے آغاز سے لے کر اب تک زر وسیع میں 2.8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق 5 جنوری 2024ء کو ختم ہونیوالے ہفتے میں بینکوں کے پاس مجموعی ڈیپازٹس کا حجم 23 ہزار 688 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 2.7 فیصد کم ہے، پیوستہ ہفتے کے اختتام پر بینکوں کے پاس مجموعی ڈیپازٹس کا حجم 24 ہزار 349 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔