کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے چوتھےٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 7 وکٹ کو ہرا دیا۔
نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کرقومی ٹیم کو پہلےبیٹنگ کی دعوت دی،جہاں قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو 159 رنز کا ہدف دیا۔نیوزی لینڈ نے159 رنز کا ہدف 11 گیندیں پہلے پوراکرلیا،ڈیرل مچل 72 اور گلین فلپس 70 رنزکیساتھ نمایاں رہے،ڈیرل مچل اورگلین فلپس نےچوتھی وکٹ پر 139 رنز بنائے، فلن ایلن 8، ویل ہنگ 4 اور ٹم سائفرٹ صفر پر آؤٹ ہوئے۔شاہین آفریدی نے 3 وکٹیں حاصل کیں،محمد نواز نے چار اوورز میں 41 رنز کی مار کھائی۔
پاکستان نےپہلےبیٹنگ کرتےہوئے 5 کٹوں کےنقصان پر 158 رنز بنائے،محمد رضوان نے سب سےزیادہ 90 رنز اسکورکیے،بابراعظم 19، افتخار 10،فخرزمان 9،صائم ایوب 1 رن بنا سکے، پانچ سال بعد واپسی کرنے والےصاحبزادہ فرحان بھی1 رن بناسکے،نیوزی لینڈکی جانب سےلیوکی فرگیوسن اورمیٹ ہنری کی 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔
واضح رہےکہ نیوزی لینڈ کو 5 میچوں کی سیریز میں 0-4 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔
میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ یہاں پر 170 رنز فائٹنگ اسکور ہوتا،ہم نے میچ میں کئی مواقع ضائع کیے۔