بینکاری نظام میں سیونگ ڈپازٹ کیلئے اہم ذریعہ مڈل کلاس افراد کی جانب سے جمع کرائی جانیوالی رقوم ہوا کرتی تھیں تاہم مہنگائی و بیروزگاری کا جھٹکا ایسا لگا کہ معاشرے سے مڈل کلاس سکڑنے لگی۔
کسی بھی ملک کی معیشت کیلئے مڈل کلاس کو اہم ترین طبقہ سمجھا جاتا ہے، پاکستان میں بڑھتی مہنگائی نے اس طبقے کو شدید متاثر کیا ہے، جن کیلئے سیونگ کرنا تو دور اب اخراجات پورے کرنا بھی مشکل ہوگیا ہے۔
کئی سال سے اپنا کاروبار کرتے متوسط طبقے کے عدنان عباس کہتے ہیں اب سیونگز کا سوچ بھی نہیں سکتے۔
سابق بینکر عتیق الزماں کے مطابق کاروباری افراد بینکوں میں پیسہ جمع اور مڈل کلاس طبقہ پیسہ نکلوارہا ہے۔
سماجی رہنماء صارم برنی نے محدود آمدن اور بڑھتے اخراجات کو موجودہ حالات کی بڑی وجہ قرار دیا۔
معاشی ماہرین کے مطابق ملک کی سیاسی و معاشی بدحالی غربت میں اضافہ کررہی ہے جو تشویشناک ہے۔