لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 117 سے مسلم لیگ ق کے امیدوار میاں وحید احمد بھی صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان کے حق میں دستبردار ہوگئے۔
این اے 117 سے امیدوار قومی اسمبلی عبدالعلیم خان کی انتخابی مہم کے آغاز پر ہی کئی کامیابیاں حاصل کرلیں، مسلم لیگ ق کے امیدوار میاں وحید احمد بھی عبدالعلیم خان کے حق میں دستبردار ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق صوبائی حلقوں پی پی 145 اور 146 سے بھی دو امیدوار دستبردار ہوگئے، عبدالعلیم خان کی حمایت کردی، حشمت علی اور راشد ریاض نے عبدالعلیم خان کی انتخابی مہم میں شامل ہونے اور دفاتر کھولنے کا اعلان کردیا۔