ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے کنیڈین شہری کی ہلاکت انتہائی غیرذمہ دارانہ عمل ہے۔ بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا دائرہ دنیا بھر تک پھیل چکا ہے۔
اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ ماضی میں بھی بھارت نے لاہورمیں بھی اس قسم کا حملہ کرایا، پاکستان اس حوالے سے یو این میں ڈوزئیر دے چکا ہے، کینیڈا میں ماورائےعدالت قتل سےظاہرہوتاہےبھارتی دہشتگردی کینیڈا تک پہنچ چکی ہے۔
ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ بھارت کی یہ دہشتگردی پاکستان اور مقبوضہ کشمیر میں جاری ہے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، بھارت فوج نے رواں سال اب تک 68 کشمیریوں کو شہید کردیا۔ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ پاکستان توقع کرتا ہے بیرون ملک حکومتیں پاکستانی شہریوں،کشمیریوں کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔
اننت ناگ آپریشن میں پاکستان کے ملوث ہونے کے بھارتی الزامات پر ان کا کہنا تھا کہ بارہا کہا ہے بھارت مقبوضہ کشمیرمیں ہونے والی سرگرمیوں پر پاکستان کومورد الزام ٹھہراتا ہے، پاکستان اپنے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان آذذربائیجان میں بارودی سرنگ دھماکے میں جانی نقصان پرافسوس کا اظہارکرتاہے، پاکستان انتہا پسند گروہ کے مسجد الاقصیٰ کو نشانہ بنانےکی شدید مذمت کرتا۔