لاہورہائیکورٹ نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی ،شاہ محمود قریشی فواد چوہدری اورپرویزالہی کےکاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں خارج کرتے ہوئے ایپلٹ ٹریبونل کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے تحریک انصاف کے مختلف رہنماوں کی اپیلوں پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا ہے ،عدالت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو انتخاب میں حصہ نہ لینے کا حکم درست قراردیا۔ عدالت نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے میانوالی کے این اے نواسی اورلاہور کے این اے ایک سوبائیس سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف درخواستوں کو خارج کردیا۔
عدالت نے شاہ محمود قریشی ،پرویزالہی ،صنم جاوید ،حماد اظہر سمیت دیگر کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا اقدام درست قراردیتے ہوئےان رہنماؤں کی درخواستوں کو خارج کردیا عدالت نے فواد چوہدری اور انکی اہلیہ حبا فواد کے این اے ساٹھ اور این اے اکسٹھ سے کاغذات نامزدگی خارج کرنے کا اقدام درست قرار دیا اوران کی درخواستیں خارج کردیں۔
عدالت نے سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی منظوری کیخلاف درخواست خارج کی اور سیالکوٹ سے عثمان ڈارکی والدہ ریحانہ امتیاز کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا اقدام درست قرار دیا۔