فیصل آباد میں عام انتخابات 2024 میں حصہ لینے والے امیدواروں کو ملنے والے نا پسندیدہ اور مختلف انتخابی نشانات درد سر بن گئے۔
فیصل آباد کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 101 اور 104 کے امیدواروں نے ایک نشان لینے کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔
اس حوالے سے امیدوار بشارت علی کا کہنا تھا کہ ناپسندیدہ اور مختلف نشانات ملنے کے باعث انتخابی مہم چلانے میں مشکلات پیش آرہی ہیں، ہر کسی کا الگ انتخابی نشان ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔ انتخابی نشان تبدیل ہونے پر متعلقہ حلقوں میں انتخابات ملتوی ہونے کا خدشہ ہے، الیکشن کمیشن
بشارت علی نے بتایا کہ میرے پینل میں ایم این اے کا الیکشن لڑنے والے امیدوار کو مینار جبکہ مجھے حقہ کا نشان دیا گیا ہے۔
عدالت میں دائر کی جانے والی درخواست میں دونوں حلقوں میں ایم این ایز اور ایم پی ایز کو ایک نشان الاٹ کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ الیکشن کیمشن نے عدالتوں کی جانب سے انتخابی نشان تبدیل ہونے پر متعلقہ حلقوں میں الیکشن ملتوی ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔