نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی بربریت جاری ہے۔صیہونی فورسز نے مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی پر حملہ کرکے چھ فلسطینیوں کو شہید کردیا ۔
فلسطین کا شہر جنین ایک بار پھر صیہونی فورسز کے نشانے پر ہے۔اسرائیلی فورسز نے بھاری ہتھیاروں اور بکتربند گاڑیوں کے ساتھ دھاوا بول دیا۔
جس میں چھ فلسطینی شہید جبکہ تیس سے زائد زخمی ہوئے۔ جنین میں رات بھر بمباری ہوتی رہی۔ جیریکو میں بھی مہاجر کیمپ کو نشانہ بنایا گیا۔
جنین مہاجرکیمپ پراسرائیلی فضائیہ رات بھربمباری کرتی رہی۔فلسطینی ایمبولینس سروس نے شدید مشکلات میں کئی زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا، فلسطینی شہداء کی تدفین کے وقت رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے۔
فلسطین کے شہرجیریکو میں بھی اسرائیلی فورسز نے مہاجر کیمپ کو نشانہ بنایا جس میں کئی افراد زخمی ہوئے۔ 19 سالہ نوجوان زخموں کی تاب نہ لا کر شہید ہوگیا۔
اُدھر غزہ کی پٹی میں اسرائیلی سرحد کے قریب مظاہرہیں پر اسرائیلی فورسز نے گولی چلا دی۔