پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن پر سنگین الزامات عائد کر دیئے۔
تحریک انصاف کے رہنماؤں کے درمیان اندرونی اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں اور سینئر رہنما شیر افضل مروت کی جانب سے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن پر سنگین الزامات عائد کئے گئے ہیں۔
شیر افضل مروت نے اپنے ایک بیان میں الزام عائد کیا کہ رؤف حسن نے پی ٹی آئی اور جے یو آئی شیرانی گروپ کا الائنس ختم کرایا اور وہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے مخالف صحافیوں کو ٹکٹ بھی دلوانا چاہتے ہیں۔
سماء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل کا کہنا تھا کہ رؤف حسن نگران حکومت میں موجود اپنےبھائی فواد حسن فواد کیلئے کام کر رہا ہیں، میں نے صرف الزام نہیں لگایا بلکہ حقیقت بیان کی ہے۔
شیر افضل نے بتایا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے شیرانی گروپ سے اتحاد کی منظوری دے دی تھی لیکن رؤف حسن نے اتحاد پرعمل درآمد نہیں ہونے دیا۔