پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر عباس آفریدی نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی 20 سے باہر ہوگئے۔
خیال رہے کہ عباس آفریدی نے آکلینڈ میں کھیلے جانے والے پہلے میچ کے دوران 3 جبکہ ہملٹن میں کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 میں دو وکٹیں حاصل کی تھیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دوسرے میچ کے بعد عباس آفریدی پیٹ کے مسل میں اسٹرین کا شکار ہوئے جس کی وجہ سے وہ تیسرے میچ میں شرکت نہیں کر سکیں گے تاہم، میڈیکل پینل کی جانب سے کیے گئے سکین میں انہیں کسی قسم کی شدید انجری کی تشخیص نہیں ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں۔ سکندر رضا نے ٹی 20 کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی
انتظامیہ کے مطابق عباس آفریدی کی سیریز کے آخری دو میچز میں شرکت کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں۔ کیویز کپتان کین ولیمسن پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز سے باہر
یاد رہے کہ پانچ میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز میں میزبان ٹیم کو قومی ٹیم کے خلاف دو ، صفر کی برتری حاصل ہے جبکہ سیریز کا تیسرا میچ کل کھیلا جائے گا۔