زمبابوے کی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر سکندر رضا نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں لگاتار پانچ نصف سنچریوں کے ساتھ تاریخی ریکارڈ قائم کر دیا۔
37 سالہ آل راؤنڈر سکندر رضا نے کولمبو میں سری لنکا کے خلاف کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی میچ میں لگاتار اپنی پانچویں نصف سنچری سکور کی جس کے بعد وہ مختصر ترین فارمیٹ میں مسلسل پانچ نصف سنچریاں سکور کرنے والے دنیا کے پہلے کرکٹر بن گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔ شاہین آفریدی نے نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹی 20 میں ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا
سکندر رضا نے اپنی پانچویں نصف سنچری 37 گیندوں پر مکمل کی اور میچ میں 42 گیندوں پر 62 رنز کی اننگ کھیلی۔
رضا کی غیر معمولی فارم نومبر میں T20 ورلڈ کپ کے لیے افریقہ ریجن کوالیفائر کے دوران شروع ہوئی جہاں انہوں نے زمبابوے کے آخری چار میچوں میں 58، 65، 82 اور 65 رنز کی اننگز کھیلیں۔
سکندر رضا اب واحد ریکارڈ ہولڈر کے طور پر کھڑے ہیں جنہوں نے برینڈن میک کولم، کرس گیل، کریگ ولیمز، ریان پٹھان، گستاو میکیون، اور ریزا ہینڈرکس سمیت سٹالورٹس جیسے کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جو اس سے قبل مسلسل چار نصف سنچریاں بنانے کا ریکارڈ رکھتے تھے۔