کراچی کے علاقے ڈیفنس میں جمبو جمپنگ کاسل بنا دیا گیا۔ جمبو جمپنگ کاسل نے دنیا بھر میں سب سے بڑے جمپنگ کاسل کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے بھی جمپنگ کاسل کو دنیا کے سب سے بڑے جمپنگ کاسل کے سرٹفیکیٹ سے نوازا دیا۔ اس کاسل کی اونچائی 40 فٹ جبکہ رقبہ 1 ہزار 421 اسکوئر میٹر ہے۔
اس جمبو کاسل میں بچوں کی تفریح کے لیے ایک ہزار فٹ لمبی ٹائٹن ٹرین، رنگ برنگے جمپنگ بیڈ اور جمبو ڈراپ نامی سلائیڈ موجود ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل یہ اعزاز دبئی کے جمپنگ کاسل کے پاس تھا جس کا رقبہ ایک ہزار 262 اسکوائر میٹر تھا۔