عراق کے وزیر تیل حیان عبدالغنی نے کہا ہے کہ تیل پیدا کرنے والے گروپ وپیک پلس تیل کی عالمی منڈی کے استحکام کے لیے موجود چیلنجوں پر قابو پانے کے لیے کام کر رہا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق ہفتے کو عراق کے وزیر تیل عبدالغنی نے کہا کہ عراق تیل کی منڈی کے چیلنجوں کے باوجود تیل کی برآمدات سے اپنی آمدنی میں اضافہ کرنا چاہتا ہے۔
خیال رہے کہ اوپیک پلس نے ماہ نومبر سے اپنے ممبروں کو رضا کارانہ کٹوتی کی اجازت دے رکھی ہے۔ تاکہ منڈی میں تیل کی رسد اور طلب میں توازن کے ہر ممکن کوششوں کی اجازت دی تھی۔ جس کے نتیجے میں تیل کی منڈی میں استحکام آیا ہے۔