ملک کے دیگر شہروں کی طرح پشاور میں بھی مرغی کے گوشت کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور میں 330 روپے کلو ملنے والی مرغی 430 روپے کلو تک پہنچ گئی جبکہ سردی اور شادی سیزن کے باعث قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں ایک ماہ کے دوران 100 روپے کلو تک کا اضافہ ہوگیا ہے۔ نگران حکومت سے مایوس شہری چیف جسٹس سے مطالبہ کررہے ہیں کہ ماضی کی طرح قیمتوں کو کم کرنے کا فوری نوٹس لیں۔
تاجر مرغی قیمتوں میں مسلسل اضافی کی وجہ طلب میں اضافے اور رسد میں کمی کو قرار دے رہے جبکہ ضلعی انتظامیہ کا دعوی ہے کہ گراں فروشی کے خلاف مہم جاری ہے۔
دوسری جانب لاہور میں مرغی کاگوشت 600 روپے جبکہ انڈوں کاریٹ 400 روپے درجن ہوگیا،غریبوں کیلئے جسم وجاں کارشتہ برقراررکھنا مشکل ہوگیا۔