ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی سے قومی اسمبلی کی 22 میں سے 19 نشستوں پر اپنے حتمی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا، ڈاکٹر فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال دو دو حلقوں سے الیکشن لڑیں گے۔
ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی سے قومی اسمبلی کی 22 نشستوں میں سے 19 سیٹوں پر اپنے حتمی امیدواروں کی فہرست جاری کردی۔
ایم کیو ایم پاکستان کے مطابق این اے 229 سے ڈاکٹر فوزیہ احمد، این اے 232 ڈسٹرکٹ کورنگی سے آسیہ اسحاق، این اے 233 ڈسٹرکٹ کورنگی سے جاوید حنیف، این اے 234 ڈسٹرکٹ کورنگی سے ابوبکر اور این اے 235 ڈسٹرکٹ ایسٹ سے خالد محسود کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان نے این اے 236 سے حسان صابر امیدوار، این اے 237 ڈسٹرکٹ ایسٹ سے عبدالرؤف صدیقی، این اے 238 سے صادق افتخار اور این اے 240 سے ڈاکٹر ارشد ووہرہ کو امیدوار نامزد کیا ہے۔
ایم کیو ایم کے مطابق ڈاکٹر فاروق ستار این اے 241 اور این اے 244 سے جبکہ این اے 242 اور این اے 247 سے مصطفیٰ کمال الیکشن لڑیں گے، این اے 243 کیماڑی سے ہمایوں عثمان کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔
مزید جانیے : ایم کیو ایم نہ مانی، شہباز شریف کا این اے 242 کیماڑی سے دستبرداری کا اعلان
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے این اے 245 ڈسٹرکٹ ویسٹ سے حفیظ الدین، این اے 246 امین الحق، این اے 248 سینٹرل سے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو ٹکٹ دیا ہے جبکہ این اے 249 ڈسٹرکٹ سینٹرل سے احمد سلیم صدیقی این اے 250 سینٹرل سے فرحان چشتی ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار ہوں گے۔
سندھ اسمبلی کی نشستوں پر امیدوار
ایم کیو ایم پاکستان کی صوبائی اسمبلی کی 47 میں سے 41 نشستوں پر امیدواروں کی فہرست بھی منظر عام پر آگئی۔ پی ایس 87 سے کرن مسعود، 89 سے حمید الظفر، پی ایس 90 سے شارق جمال کو ٹکٹ جاری کردیا گیا، پی ایس 91 سے ابوبکر، 92 سے ارسلان احمد، 93 سے یاسر الدین اور پی ایس 94 سے نجم مرزا امیدوار ہوں گے۔
ایم کی کیو ایم پاکستان نے پی ایس 95 پر شمشاد خان تنولی، 96 سے صابر قائم خانی، 97 سے شوکت علی، پی ایس 98 سے ارسلان پرویز، 99 سے فرحان انصاری، پی ایس 100 سے سید عثمان کو ٹکٹ جاری کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پی ایس 101 سے معین انور، پی ایس 102 سے عامر صدیقی، 103 سے فیصل رفیق، پی ایس 104 سے محمد دانیال، 108 سے محمد دلاور، 109 سے افتخار قائم خانی، پی ایس 110 سے شارق نسیم، 111 سے فیاض الحسن اور 112 سے محمد اکرم کو ایم کیو ایم پاکستان کا ٹکٹ دیا گیا ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے پی ایس 113 سے فہیم احمد، 114 سے فیاض قائم خانی، 115 سے احمد بلال، پی ایس 116 سے راحیل، 117 سے شیخ عبداللہ، 118 سے نصیر احمد، پی ایس 119 سے علی خورشیدی، 120 سے مظاہر امیر، پی ایس 121 پر سید اعجازالحق الیکشن لڑیں گے۔
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے پی ایس 122 سے ریحان اکرم، 123 سے عبدالوسیم، 124 سے عبدالباسط، پی ایس 125 سے عادل عسکری، 126 سے افتخار عالم، 127 سے محمد معاذ محبوب، پی ایس 128 سے طحہ احمد، 129 معاذ مقدم اور پی ایس 130 سے جمال احمد کو ٹکٹ جاری کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے ملیر میں پی ایس 84، 85 اور 86 جبکہ پی ایس 105 ایسٹ، 106 ساؤتھ اور پی ایس 107 ساؤتھ پر امیدواروں کا اعلان نہیں کیا گیا۔