ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 8 فیصدکی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل( او سی اے سی) اورآئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا ) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کا حجم 11848000 ٹن ریکارڈ کی گئی ہے جو گزشتہ مالی سال کے اسی مدت کے مقابلہ میں 8فیصد کم ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات کا حجم 12826000 ٹن ریکارڈکی گئی تھی۔ دسمبر میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کا حجم 2061000 ٹن ریکارڈ کیاگیا جو دسمبر 2022 کے مقابلہ میں 14 فیصد کم ہے۔
اسی طرح دسمبر 2022 میں ملک میں 2387000 ٹن پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔ نومبر کے مقابلہ میں دسمبر میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 4 فیصد کی کمی ہوئی ۔
اعدادوشمار کے مطابق نومبر میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کا حجم 2069000 ٹن ریکارڈکی گئی جو دسمبر میں کم ہو کر 2061000 ٹن ہو گئی۔