قومی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان محمد رضوان نے سابق کپتان اور ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ کا مختصر فارمیٹ میں پاکستان کے لیے سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔
آکلینڈ میں کھیلے جانے والے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی 20 میں محمد رضوان نے 14 گیندوں پر 25 رنز کی اننگ کھیلی جس میں 2 چوکے اور 2 چھکے بھی شامل تھے۔
نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے میچ میں دو چھکوں کے بعد رضوان کے چھکوں کی مجموعی تعداد 76 ہوگئی ہے اور انہوں نے اس حوالے سے سابق کپتان محمد حفیظ کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔ شاہین آفریدی نے نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹی 20 میں ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا
پروفیسر نے 119 میچز میں 76 چھکے لگائے تھے جبکہ رضوان نے یہ اعزاز 86 میچز کھیلنے کے بعد حاصل کیا ہے۔
رضوان کا چھکا جس نے چھکوں کی تعداد برابر کی وہ سب سے چھوٹے چھکوں میں سے ایک تھا اور اس کی پیمائش صرف 50 میٹر تھی۔