پاکستان ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے پہلی ٹی ٹوئنٹی میچ میں ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔
شاہین آفریدی کو نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے میچ میں ایک مشکل سپیل کا سامنا کرنا پڑا جس میں انہوں نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز دینے کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا۔
یہ بھی پڑھیں۔ پہلا ٹی 20، نیوزی لینڈ کی پاکستان کو 46 رنز سے شکست
کیوی اوپنر فن ایلن نے شاہین کو ایک اوور میں 2 چھکے اور 3 چوکے لگائے جس کے بعد یہ اوور ان کا ٹی ٹوئںٹی کرکٹ میں سب سے مہنگا ثابت ہوا۔
یاد رہے کہ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 46 رنز سے شکست دے کر پانچ میچز پر مشتمل سیریز کا فاتحانہ آغاز کرلیا ہے جبکہ پہلے میچ میں شاہین نے تین وکٹیں حاصل کیں۔