مسلم لیگ ( ن ) نے لاہور میں استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی ) کے ساتھ تین حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرلی۔
عام انتخابات 2023 کے لئے پی ایم ایل ( ن ) اور آئی پی پی کے درمیان لاہور کے تین حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے اتفاق کر لیا گیا ہے جس کے تحت ن لیگ دو قومی اور ایک صوبائی اسمبلی کے حلقہ سے اپنے امیدوار میدان میں نہیں اتارے گی۔
الیکشن 2024، ن لیگ نے پنجاب سے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا
ن لیگ کی جانب سے این اے 117 آئی پی پی صدر عبدالعلیم خان اور این اے 128 عون چوہدری کے لئے خالی چھوڑ دیا گیا۔
علاوہ ازیں ن لیگ نے لاہور کا ایک صوبائی حلقہ پی پی 149 بھی علیم خان کے لئے خالی چھوڑا ہے۔