وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کیلئے ایڈہاک ریلیف الاؤنس کی تفصیلات منظر عام پر آ گئیں، گریڈ ون کے سرکاری ملازمین کو540 روپے اور گریڈ ٹو کےملازمین کو 620 روپےماہانہ الاؤنس کی رقم ملے گا۔
تفصیلات کے مطابق گریڈ 3 کیلئے730، گریڈ چار کیلئے830،گریڈ 5 کیلئے 940 روپےماہانہ اضافی الاؤنس مقرر کر دیا گیا ۔ گریڈ 6 کے ملازمین کیلئے1050، گریڈ 7 کیلئے 1140 روپے اضافہ ہو گا ۔
گریڈ8 والوں کو1250، گریڈ 9 والوں کو 1370 روپے ، گریڈ10 والے ملازمین کو 1490، گریڈ 11 والوں کو 1640 روپے ، گریڈ12 کے ملازمین کو 1790 روپے ماہانہ اضافی الاؤنس ملے گا۔
گریڈ 13کے ملازمین کے لیے 1950، گریڈ14 والوں کو 2180 روپے گریڈ 15 کے لیے 1480 روپے ، گریڈ 16 کے افسران کو 2830 روپے اضافی الاؤنس دیا جائے گا۔
گریڈ 17 کے افسران کے لیے یہ رقم 4 ہزار280 روپے مقرر کی گئی ہے ، گریڈ 18 کے افسران کو 5ہزار330، گریڈ 19 کیلئے5 ہزار670 روپے کا اضافہ ہو گا ۔
گریڈ20 کو 8 ہزار370 روپے ماہانہ اضافی الاؤنس دیا جائے گا، گریڈ21 کے افسران کو9 ہزار 280 روپے کا فائدہ ہو گا ، گریڈ 22 کے افسران کے لیے10 ہزار890 روپے ماہانہ اضافی الاؤنس تجویز کیا گیا ہے ۔
الاؤنس ملازمین کو مہنگائی کے اثرات سے جزوی ریلیف فراہم کرنے کیلئے بجٹ تجاویز کا حصہ ہے۔


















