قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان نے وزیراعظم شہبازشریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس دوران شہباز شریف نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدہ بہت جلد دستخط کے لیے تیار ہوگا۔ قطری وزیراعظم نے پاکستان کو امن کوششوں کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرادی۔ دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں قریبی رابطے میں رہنے پر بھی اتفاق کیا۔
ٹیلیفونک رابطے کے دوران شہباز شریف نے علاقائی امن کے لیے جاری کوششوں کی بھرپور حمایت پر قطری قیادت کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدہ بہت جلد دستخط کے لیے تیار ہوگا۔ شہباز شریف نے امیر قطر اور برادر اسلامی ملک کے عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
قطری وزیرِاعظم نے پاکستان کی امن کوششوں کو سراہا ، شیخ محمد بن عبدالرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو سفارتی کاوشوں کو مؤثر انداز میں آگے بڑھانے پر خراجِ تحسین پیش کیااور کہا قطر، پاکستان کی امن کوششوں کی حمایت پر فخر محسوس کرتا ہے ۔ امید ہے ان اقدامات کے نتیجے میں خطے میں پائیدار امن قائم ہوگا۔ وزیراعظم نے شہباز شریف نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کو پاکستان کے سرکاری دورے کی ی دعوت کا اعادہ بھی کیا۔





















