لاہور ہائیکورٹ نے عدالتوں میں جمعہ اور ہفتے کی تعطیل سے متعلق نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کےمطابق اب ہائیکورٹ اور صوبے بھر کی ماتحت عدالتوں میں جمعہ اور ہفتے کو معمول کے مطابق کام ہوگا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری سے رجسٹرار راجہ قمر الزمان نے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے تحت عدالت عالیہ اورضلعی عدالتوں میں کیسوں کی سماعت پرانی روٹین کے مطابق جاری رہےگی، جبکہ عدلیہ کے دفاتر میں تعینات سٹاف بھی جمعہ اور ہفتے کو اپنے فرائض سرانجام دے گا۔
واضح رہے کہ 11 مارچ کو قومی بچت پالیسی کے تحت جمعہ اور ہفتے کی تعطیل سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا، تاہم اب اسے واپس لے لیا گیا ہے،نئےفیصلے کے بعد عدالتی امورمعمول کے شیڈول کے مطابق انجام دیے جائیں گے۔




















