وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاہے کہ ایران امریکہ کی صلح جلد ہو جائے گی، اچھی خبر ایک دو دن میں آئے گی، جہاں پر چیزیں طے ہوں گی وزیراعظم اور فیلڈ مارشل اس میں ساتھ ہوں گے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاہے کہ بجلی ہمیں بھی تین روپے چاہیے اس طرح تو ہم بھی احتجاج کریں، غلطیاں ہماری ہیں کہ ہم ہر ڈیمانڈ مانتے جا رہے ہیں، انکی ڈیمانڈ ہے کہ وہ مخصوص سیٹیں ختم ہو جائے، انڈیا نے چالیس لاکھ نان کشمیری بٹھا دیا اور ہم کشمیریوں کی سیٹیں ختم کر دیں۔
محسن نقوی کا کہناتھا کہ سہیل وڑائچ صاحب اب عمر کے اس حصے میں آگئے ہیں کہ ریٹائرمنٹ لے لیں، انکی ابھی تک ایک چیز ثابت نہیں ہوئی، جولائی، اگست میں کچھ نہیں ہونے والا یہ حکومت اپنا وقت پورا کرے گی، پوری دنیا کی معیشت خراب گزر رہی ہے اس وجہ سے پورا نظام ہل گیا لیکن ہم پھر بھی اچھے طریقے سے چل پڑے ، فیول ہم نے دائیں بائیں سے اکٹھا کرلیا، مجھے پتا ہے کہ تب 500 سے زائد کا پٹرول ہوجانا تھا ، اگر ارینج نہ ہوتا، میرے علم میں ایسا کوئی فارمولا نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ جلد ایران امریکہ کی صلح ہو جائے گی، معاہدہ ایران امریکہ بڑی امید ہے اچھی خبر ایک دو دن میں آئے گی، وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل جہاں پر چیز طہ ہوگی اس میں ساتھ ہونگے۔





















