اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، مرکزی بینک کے مطابق ذخائر 13.25 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 5 جنوری کو ختم ہونیوالے ہفتے میں 3.6 کروڑ ڈالر بڑھ گئے۔
مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ ملکی زرمبادلہ ذخائر 5 جنوری تک 13.25 ارب ڈالر رہے۔
Total liquid foreign #reserves held by the country stood at US$ 13.26 billion as of January 05, 2024. For details https://t.co/WpSgomnKT3 #SBPReserves pic.twitter.com/X5CdmjyKg5
— SBP (@StateBank_Pak) January 11, 2024
رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک کے اپنے ذخائر 6.64 کروڑ ڈالر کم ہوکر 8.15 ارب ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 10.24 کروڑ ڈالر اضافے سے 5.10 ارب ڈالر ہوگئے۔