بالی ووڈ کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’12 ویں فیل ‘ کو بے حد پذیرائی حاصل ہوئی ہے جو کہ معروف لکھاری ’ انوراگھ پاٹکھ‘ کے ناول پر مبنی ہے ، یہ فلم اور ناول بھارتی آئی پی ایس آفیسر ’ منوج شرما‘ کی حقیقی کہانی سے متاثر ہے جسے آئی ایم ڈی بی نے 9.3 کی ریٹنگ دی ہے ۔
یہ فلم محض 20 کروڑ کے بجٹ میں بنائی گئی ہے جس نے سینما میں 60 کروڑ روپے کی کمائی کی اور اب آن لائن پلیٹ فارمز پر شائقین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے ، اس فلم میں اداکار وکرات میسی نے منوج شرما کا کردار نبھایا ہے جسے شائقین کی جانب سے بے حد سراہا گیا جبکہ ان کے ساتھ لیڈ کردار ادکارہ ’ میدھا شنکر ‘ نے اداکیا جو کہ بالی ووڈ میں اس وقت چھائی ہوئی ہیں اور ان کے فلم کے شاٹس بھی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہے ہیں ۔
اداکارہ میدھا شنکر کے مدحوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہاہے اور فلم میں ان کے کردار کو بھر پور پذیرائی مل رہی ہے ، ان کے فینز بھی بے صبری سے اپنی پسندیدہ اداکارہ کے بارے میں جاننے کیلئے بے قرار دکھائی دیتے ہیں ۔
اداکارہ میدھا شنکر کا جنم یکم اگست 1989 میں اتر پردیش کے شہر نوئیڈا میں میں ہوا ، ان کے والد کا نام ’ ابھے شنکر ‘ اور والدہ کا نام ’ رچنا راج شنکر ‘ ہے ،انہو ں نے ابتدائی تعلیم ’ ودھیا بھارتی پبلک سکول نوئیڈا ‘ سے حاصل کی اس کے بعد وہ مزید پڑھائی کیلئے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ٹیکنالوجی نئی دہلی میں گئیں جہاں سے انہوں نے فیشن مینجمنٹ میں ماسٹر ڈگری حاصل کی ۔
View this post on Instagram
اداکارہ میدھا شنکر نے اداکاری کی دنیا میں پہلا قدم 2015 میں ایک شارٹ فلم سے رکھا جو انہونے اپنی پڑھائی کے فوری بعد کی اور اس کا نام ’ With You for You Always ‘ تھا ، اس میں انہوں نے ’ مایا ‘ کا کردار نبھایا ، اس کے بعد انہوں نے 2021 میں ڈرامہ میوزیکل فلم ’ شادستان ‘ میں ارشی مودی کا کردار نبھایا لیکن ان کو وہ پذیرائی نہیں مل سکی جس کی وہ خواہشمند تھیں ۔اداکارہ نے اپنا حوصلہ نہیں ٹوٹنے دیا بلکہ مضبوط ہو گئیں اور اس کے بعد انہوں نے 2022 میں ’’ Max, Min and Meowzaki ‘‘ میں ’ مینارا من حسین ‘ کا کردار نبھایا اور یہ بھی خاصی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو پائی ۔ پھر 2023 میں قسمت کی دیوی ان پر مہربان ہوئی اور انہیں فلم 12 ویں فیل میں شردھا کا کردار نبھانے کا موقع ملا جس نے ان کی شہرت میں چار چاند لگا دیئے ۔
ادکارہ میدھا بڑی سکرین کے علاوہ چھوٹی سکرین پر بھی کام کر چکی ہیں جس برطانوی سیریز ’’ بیکم ہاوس‘ نمایاں ہے ، اس میں انہوں نے روشن آرا کا کردار نبھای جبکہ اس کے علاوہ وہ ’ دل بے قرار ‘ ڈرامے میں بھی ادکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں ۔