2024 کیلیے دنیا کے طاقتورترین پاسپورٹس کی درجہ بندی میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں ہوئی ہیں ، صومالیہ اور یمن کا پاسپورٹ بھی پاکستان سے بہتر قرار پایا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ کانمبر 101 ہے جبکہ بنگلہ دیش، فلسطینی اتھارٹی، صومالیہ ، یمن، ایتھوپیا، لیبیا جیسے ممالک کا پاسپورٹ بھی پاکستان سے بہتر ہے۔پاکستانی پاسپورٹ پر دنیا کے 34 ممالک میں بغیر ویزہ کے سفر کیاجاسکتا ہے۔ سب سے کمتر حیثیت کا پاسپورٹ افغان پاسپورٹ ہے جس کا نمبر 104اور اس پر 28 ممالک کی اینٹری ملتی ہے اس کے بعد شام جس کے پاسپورٹ پر 29 ممالک کی اینٹری ملتی ہے۔103 نمبر کا پاسپورٹ عراق کا ہے جس پر31 ممالک میں اینٹری ملتی ہے۔ فرانس، جرمنی ، اٹلی ، جاپان ، سنگاپور اور سپین کے پاسپورٹ سرفہرست ہیں 194 ممالک کی اینٹری ملتی ہے اور ویزہ درکار نہیں ہوتا۔