بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو 9 مئی کے 12 مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم کیخلاف راولپنڈی میں درج سانحہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات کی سماعت ہوئی۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ملک اعجازآصف نے کیس کی سماعت کی۔
عدالت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بجھوایا گیا، بعد ازاں اے ٹی سی جج ملک اعجازآصف اڈیالہ جیل سےواپس روانہ ہوگئے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی میں درج 9 مئی کے 12 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی سے جے آئی ٹی کی تفتیش کا پہلا دور مکمل ہوگیا۔ تفتیش کے دوران بانی چیئرمین سے 9مئی واقعات سے متعلق سوالات کیے گئے۔ تفتیشی افسران نے تحریری سوالنامے سے ہٹ کر بھی سوال پوچھے۔