اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی سائفرکیس کے اِن کیمرہ ٹرائل کے خلاف اپیل منظور کرلی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی سائفرکیس کے اِن کیمرہ ٹرائل کی اپیل پر سماعت ہوئی،دوران سماعت جسٹس میاں گل حسن اور نگزیب نےاستفسارکیا کہ اٹارنی جنرل صاحب کیا آپ کارروائی واپس لے جانا چاہتے ہیں کارورائی واپس کرنی ہےتو وہاں سےکریں جب آرڈر پاس ہواتھا، اس حوالے سے ہم باقاعدہ آرڈر بھی جاری کریں گے۔
اٹارنی جنرل نے عدالت کو ان کیمرہ کارروائی ازسرنوکرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئےکہا کہ 13 گواہوں کے بیانات دوبارہ ریکارڈ کرانے کے لیےتیار ہیں،اٹارنی جنرل کی یقین دہانی پر عدالت نے ٹرائل روکنے کا حکم واپس لے لیا۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نےفیصلہ سناتے ہوئے 14 دسمبر کےبعدکی سائفرکیس کی کارروائی کالعدم قراردیدی۔اور سائفرکیس میں حکم امتناع بھی ختم کردیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ماتحت عدالت میں سائفرکیس کا ٹرائل روک رکھا تھا۔