الیکشن کمیشن آف پاکستان نےملک بھر میں 8 فروری کو شیڈول عام انتخابات2024 کے انتخابی ضابطہ اِخلاق کی خلاف ورزی پر ن لیگ کےامیدوار خرم دستگیر اور دیگر کو نوٹس جاری کردیئے۔
انتخابی مہم کے دوران ضابطہ اِخلاق کی خلاف ورزی پر صوبائی اسمبلی کےامیدواران عمران خالد بٹ، وقار چیمہ اورمعظم رؤف کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے مذکورہ سیاسی قائدین کو جماعت اسلامی کے امیدوار فرقان عزیز کی شکایت پرجاری کیا گیا، جس میںلیگی رہنماؤں پرسرکاری پارکنگ پلازہ کوانتخابی مہم کیلئے استعمال کرنےکاالزام عائد کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے ملک بھر میں 8 فروری کو شیڈول عام انتخابات2024 کیلئے این اے 78 گوجوانوالہ سے خرم دستگیر کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا ہے۔