عام انتخابات 2023 کے لئے ریٹرننگ افسران ( آر اوز ) کی جانب سے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کے خلاف اپیلٹ ٹریبونلز کی طرف سے اپیلوں پر فیصلوں کا آج آخری روز ہے اور امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست کل جاری کر دی جائے گی۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی ) کے مطابق جمعرات کے روز امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست جاری کی جائے گی جس کے بعد 12 جنوری کو امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے اور 12 جنوری کو ہی امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں۔ الیکشن کمیشن نے145 سیاسی جماعتوں کوانتخابی نشانات الاٹ کر دیئے
ای سی پی کے مطابق 13 جنوری کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کر دیئے جائیں گے۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 8 فروری کو ملک بھر میں عام انتخابات ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں ۔عمران خان کے حلقہ این اے 122 سے کاغذات مسترد کرنے کیخلاف اپیل خارج
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2024 کیلئے مجموعی طور پر 145 جماعتوں کے انتخابی نشانات بھی آر اوز کو بھجوا دئیے ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) سمیت 16 جماعتوں کےانتخابی نشانات روک لئے گئے ہیں۔