نقصان والےڈسکوز سےمکمل چوری روکنے کے مشن کو وزارت توانائی نے پلان تیارکرکےنگران کابینہ کو ارسال کردیا۔
ذرائع کے مطابق بدترین کارکردگی والی 5 ڈسکوزمیں خوصی پرفارمنس منیجمنٹ یونٹ قائم کرنےکی تجویز بھی دی گئی ہےپی ایم یوکےقیام کی تجویز ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی نےدی تھی پرفارمنس منیجمنٹ یونٹ کی سربراہی پاک فوج کےحاضرسروس بریگیڈئیرکریں گےکارکردگی مانیٹرنگ یونٹ میں ایف آئی اےانٹلی جنس ایجنسیزکےاہلکارشامل ہوں گے خصوصی مرکزی یونٹ کا مرکزی دفتر پاور پلاننگ منیجمنٹ کمپنی میں بنےگا ۔
حیسکو،سیسکو،پیسکو اورکیسکومیں مانیٹرنگ یونٹس قائم ہوں گےان ڈسکوزمیں 500فیڈرزپرچوری کی شرح 70فیصد سے زائد ہےان فیڈز پر سالانہ 337ارب سے زائد کی چوری ہورہی ہےڈسکوزکی بدترین کارکردگی سے بجلی کے شعبے کا گردشی قرض کم نہیں ہورہا مالی سال 2023-24 کےدوران ڈسکوزکےنقصانات 589 ارب تک پہنچنےکاخدشہ بھی ہےایپکس کمیٹی کی تجویز پروفاقی کابینہ پی ایم یو سے متعلق حتمی فیصلہ کرے گی۔