پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) کے چیئرمین اور سابق وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ ( ن ) سے لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطالبہ کر دیا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ( ن ) سے مطالبہ ہے کہ لیول پلیئنگ فیلڈ دے، قائد ن لیگ نواز شریف کی واپسی کا خیر مقدم کرتے ہیں، وہ واپس آ کر ہماری طرح مقدمات کا سامنا کریں اور سیاست کریں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ الیکشن کب ہوں گے اس کا اختیار نہ میرے پاس ہے اور نہ ہی اسٹیبلشمنٹ کے پاس ہے بلکہ الیکشن کرانے کا اختیار الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی ) کے پاس ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا موقف واضح ہے کہ انتخابات کا شیڈول جاری کیا جائے۔
“انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے، اور پاکستان پیپلز پارٹی کا موقف واضح ہے کہ انتخابات کا شیڈول جاری کیا جائے۔”
— PPP (@MediaCellPPP) September 19, 2023
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری@BBhuttoZardari pic.twitter.com/NE3fIi85ML
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت مہنگائی تاریخی سطح پر پہنچ چکی ہے، عوام کو نہیں پتا کہ بچوں کی اسکول فیس، بزرگوں کے علاج کا خرچ، اور بجلی کا بل کیسے ادا کریں؟ اور اس مشکل میں ان کو ایک امید کی ضرورت ہے اور انتخابات سے ان کو موقع ملے گا کہ وہ اپنے نمائندے منتخب کریں جو اسلام آباد میں بیٹھ کر ان کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کریں۔
“اس وقت مہنگائی تاریخی سطح پر پہنچ چکی ہے، عوام کو نہیں پتا کہ بچوں کی اسکول فیس، بزرگوں کے علاج کا خرچ، اور بجلی کا بل کیسے ادا کریں؟ اور اس مشکل میں ان کو ایک امید کی ضرورت ہے اور انتخابات سے ان کو موقع ملے گا کہ وہ اپنے نمائندے منتخب کریں جو اسلام آباد میں بیٹھ کر ان کے مسائل… pic.twitter.com/kyJHxlUebb
— PPP (@MediaCellPPP) September 19, 2023
انہوں نے مزید کہا کہ کینیڈا میں شہری کے قتل کا بھارت پر الزام بہت بڑی شرمندگی ہے، اب وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری یہ تسلیم کرے کہ بھارت ایک بدمعاش اور دہشت گرد ریاست بن چکا ہے جس نے نہ صرف کشمیر میں دہشت گردی کی ہے بلکہ ہم نے اپنے ملک میں بھی دہشت گردی میں ملوث ان کے جاسوسوں کو پکڑا ہے۔
It’s time for the international community to accept that India has become a rogue and terrorist state that has not only conducted terrorism in Kashmir, not only have we caught their spies involved in terrorism in our country, but they have now been caught violating the… pic.twitter.com/9wyRYxxLRj
— PPP (@MediaCellPPP) September 19, 2023