فیض آباد دھرنا کیس کی تحقیقات کے لئے بنائے گئے انکوائری کمیشن نے تحریک لبیک پاکستان ( ٹی ایل پی ) کے عہدیداران کو بھی طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
فیض آباد دھرنا کمیشن کی تحقیقات میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے اور کمیشن کی جانب سے تحریک لبیک پاکستان کے عہدیداران کو بھی طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انکوائری کمیشن کی جانب سے ٹی ایل پی پنجاب کے مختلف رہنماؤں کو نوٹسز جاری کئے جائیں گے۔
کمیشن نے اس وقت کے چیئرمین پیمرا ابصار عالم کا بیان بھی قلمند کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔ فیض آباد دھرنا کیس، فیض حمید نے انکوائری کمیشن کو بیان ریکارڈ کرا دیا
فیض آباد دھرنا کمیشن ڈاکٹر اخترعلی شاہ کی سربراہی میں کام کر رہا ہے جبکہ سابق آئی جی طاہرعالم اورخوشحال خان بھی کمیشن کا حصہ ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل انٹر سروسز انٹیلی جنس ( آئی ایس آئی ) کے سابق ڈائریکٹر جنرل ( ڈی جی ) لیفٹیننٹ جنرل( ر ) فیض حمید نے بھی کیس میں انکوائری کمیشن کو اپنا بیان ریکارڈ کرایا ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی کی جانب سے انکوائری کمیشن کو بتایا گیا کہ انہوں نے کہ حکومت کی ہدایت پر ٹی ایل پی سے مذاکرات کئے تھے۔