ملک بھر میں مرغی کے گوشت اور انڈوں کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق تاجروں نے طلب میں اضافے کا بہانہ بنا کر انڈے اور مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے اور انتظامیہ کی جاری کردہ ریٹ لسٹ کو مسترد کر دیا۔
کراچی میں 500 روپے میں فروخت ہونے والا فی کلو گوشت 650 سے 680 روپے میں فروخت ہونے لگا۔ مرغی کا گوشت بیچنے والے کہتے ہیں پولٹری فارمرز مہنگائی کے اصل ذمہ دار ہیں۔
کمشنر کراچی کے دفتر سے رابطہ کرنے پر بتایا گیا کہ مہنگائی کے خلاف ایکشن لے رہے ہیں۔ سرکاری قیمت پر مرغی کے گوشت کی فروخت کو یقینی بنائیں گے۔
پنجاب میں مرغی اور انڈے کی قیمتوں نے ہوش اڑا دیے ہیں، مرغی کی فی کلو قیمت 602 روپے تک جا پہنچی۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق لاہور میں انڈے فی درجن 384 روپے کی تاریخی سطح پر چلے گئے ہیں، جب کہ ایک انڈے کی قیمت 35 روپے پر پہنچ گئی۔