صدراستحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ عدلیہ کاتاحیات نااہلی کو کالعدم قراردینےکافیصلہ خوش آئندامرہے۔
صدراستحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان کاسپریم کورٹ کےسیاستدانوں کی تاحیات نااہلی کالعدم قراردینےکےفیصلےپرردعمل دیتے ہو تے کہا کہ عدلیہ کاتاحیات نااہلی کوکالعدم قراردینےکافیصلہ خوش آئندامرہے۔
آئی پی پی عبدالعلیم خان سپریم کورٹ کے فیصلے سے نااہلی ختم ہونے پر مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف اوراستحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر خان ترین کومبارکباد دی ۔
اعلیٰ عدلیہ کا تاحیات نااہلی کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ خوش آئند امر ہے۔ تاحیات نااہلی ختم ہونے پر میاں نواز شریف اور جہانگیر خان ترین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
— Abdul Aleem Khan (@abdul_aleemkhan) January 8, 2024
سپریم کورٹ آف پاکستان نے ساستدانوں کی تاحیات نااہلی کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے تاحیات نااہلی کالعدم قرار دیدی۔
یہ بھی پڑھیں :۔سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی ختم کردی
سپریم کورٹ آف پاکستان کے 7 رکنی بینچ نے تاحیات نااہلی کیس کی سماعت کی، جس میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی شامل تھیں۔
کیس میں 25 سے زائد وکلاء اور معاونین نے دلائل دیئے تھے۔چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے تاحیات نااہلی کیس کا فیصلہ براہ راست سنایا۔