پاکستان میں فیس بک، یوٹیوب اور ایکس (ٹوئٹر) سمیت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی سروسز ڈاؤن ہوگئیں۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی سروسز ڈاؤن ہونے سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ایکس (ٹوئٹر)، فیس بک سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی سروسز چند گھنٹے سے ڈاؤن ہیں، پاکستان میں یوٹیوب کی سروس بھی انتہائی سست ہوگئی ہے۔
صارفین کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا سروسز ڈاؤن ہونے سے مشکلات کا سامنا ہے، ویڈیو، تصاویر اور پیغامات اپ لوڈ کرنا مشکل ہوگیا ہے جبکہ معلومات تک رسائی بھی متاثر ہورہی ہے۔
سوشل میڈیا کی سروسز کیوں ڈاؤن ہوئیں تاحال اس کی وجہ سامنے آئی نہ ہی پی ٹی اے کی جانب سے کوئی مؤقف دیا گیا۔ اس سے قبل گزشتہ سال 17 دسمبر کو بھی پاکستان میں ٹوئٹر اور یوٹیوب کی سروس ڈاؤن ہوگئی تھی۔