پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان کی الیکشن کمیشن آمد،رہنما پیپلزپارٹی نے الیکشن کمیشن کےممبر سندھ نثاردرانی سےملاقات کی ہے۔
ملاقات کےبعد منظور وسان کی صحافیوں سےغیررسمی گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کا واویلا بلا جواز ہے،سندھ میں اعلیٰ عہدیدار انہی میں سے ہیں،ایم کیو ایم کا وطیرہ ہےتھپڑ بھی مارتی ہےاورروتی بھی ہے، یہ واحد پارٹی ہے جو تمام سیاسی جماعتوں کےساتھ ہر دورمیں اقتدارمیں رہی۔
رہنما پیپلزپارٹی کا کہنا تھاکہ عام انتخابات جنوری کے آخری ہفتےمیں ہو سکتے ہیں،عام انتخابات میں کسی سیاسی جماعت کو اکثریت حاصل نہیں ہوگی،پیپلز پارٹی کا پی ٹی آٸی سے انتخابی اتحادہو سکتا ہے،ہم نے جیلوں میں بھی جیے بھٹو کا نعرہ لگایا،آج کل مجھےنیند نہیں آتی اس لیے سیاسی خواب نہیں دیکھے۔