شہریوں کو جدید سفری سہولیات کی فراہمی کے مشن میں بڑی پیشرفت ہوگئی، پیپلز بس سروس کی مزید 30 بسیں کراچی پہنچ گئیں۔
اہل کراچی کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر آسان، جدید بسوں کی نئی کھیپ شہر قائد پہنچ گئی۔
سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کہتے ہیں کہ 30 نئی بسیں چند روز میں سڑکوں پر ہوں گی، شہری کم کرائے میں بہترین ٹرانسپورٹ اور شاندار سروس سے مستفید ہوں گے۔
Good News for #Karachi. New fleet of Buses finally reached at karachi. These Buses procured by PPP’s Sindh government and these are the second phase of #PeoplesBusService. Now People of Karachi will avail this amazing service with best transport and economical price. Public can… pic.twitter.com/xjCKSHb45n
— Sharjeel Inam Memon (@sharjeelinam) January 6, 2024
بسیں تو آگئیں مگر کراچی والے مہنگائی سے پریشان ہیں، ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کا مطالبہ کردیا۔
شہر میں پیپلز بس سروس کی بسوں کی تعداد 192 تو ہوگئی ہے، مگر یہ تعداد اتنے بڑے شہر کے لاکھوں لوگوں کو سفری سہولیات کی فراہمی میں آٹے میں نمک کے برابر ہی ہے۔