امریکا کی الیکٹرک کار ساز کمپنی ٹیسلا نے سٹیئرنگ سافٹ ویئر اور ڈور لاکنگ سسٹم کے مسائل کے باعث چین سے 1.6 ملین سے زیادہ گاڑیاں واپس منگوانے کا فیصلہ کرلیا۔
رپورٹس کے مطابق گاڑیوں کو درپیش مسائل کو سافٹ ویئر میں ریموٹ اپ ڈیٹس کے ذریعے حل کیا جائے گا یعنی گاڑیوں کو ڈیلرشپ یا گیراج تک لے جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
تقریباً ایک ماہ قبل ٹیسلا نے آٹو پائلٹ سافٹ ویئر کے مسائل کی وجہ سے امریکا سے بھی 20 لاکھ گاڑیاں واپس منگوائی تھیں۔
پچھلے سال مئی میں چینی ریگولیٹر نے کہا تھا کہ دس لاکھ سے زیادہ گاڑیوں میں ایکسلریشن اور بریک سسٹم کے مسائل ہو سکتے ہیں جس کے بعد امریکی الیکٹرک کار کمپنی نے اسسٹڈ ڈرائیونگ فنکشنز اور ڈور لاکنگ سسٹم کے مسائل دریافت کیے۔
سٹیٹ ایڈمنسٹریشن فار مارکیٹ ریگولیشن کی جانب سے کہا گیا کہ 26 اکتوبر 2022 سے 16 نومبر 2023 تک تیارکردہ درآمدی ماڈل ایس اور ایکس کی7ہزار538 گاڑیوں کو فوری طور پرواپس منگوایا جارہا ہے، کاروں میں نقائص کی وجہ سے تصادم کے دوران گاڑیوں کے دروازے کھل سکتے ہیں، جس سے حفاظتی خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔