آسٹریلیا نے انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ٹیسٹ رینکنگ میں بھارت سے نمبر ون پوزیشن چھین لی۔
آئی سی سی کی جاری کردہ تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق بھارت اور آسٹریلیا کے ریٹنگ پوائنٹس 118,118 سے برابر تھے تاہم بھارت کی جانب سے جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز ڈرا کھیلنے کے بعد بھارت کو ایک پوائنٹ سے محروم ہونا پڑا اور اس کے ساتھ ہی بھارتی ٹیم ٹیسٹ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر آگئی ہے۔
A new No.1 side is crowned in the @MRFWorldwide ICC Men's Test Team Rankings 👑
— ICC (@ICC) January 5, 2024
More ⬇️
قبل ازیں آسٹریلوی ٹیم نے پاکستان کو پہلے دو ٹیسٹ میچوں میں شکست دے کر 118 ریٹنگ پوائنٹس حاصل کئے۔ اس کے ساتھ ہی بھارتی ٹیم کی کرکٹ کے تمام فارمیٹس میں نمبر ون پوزیشن کا خاتمہ ہوگیا ہے۔گزشتہ سال ستمبر میں بھارت تینوں فارمیٹس میں نمبر ون پوزیشن حاصل کرنے والی کرکٹ تاریخ کی دوسری ٹیم تھی۔
تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلیا نمبر ون، بھارت ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسری، انگلینڈ تیسری، جنوبی افریقہ چوتھی اور نیوزی لینڈ پانچویں پوزیشن پر موجود ہے۔