نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان فلسطینیوں کی جدوجہد اور مسئلہ کشمیر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا۔
دفترخارجہ میں سفیروں کی تین روزہ کانفرنس کے پہلےروزنگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا پاکستان کی خارجہ پالیسی کو موجودہ دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے پر زوردیتےکہا کہ پاکستان فلسطینی اور کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی کانفرنس میں آمد پر وزیر خارجہ جلیل عباسی جیلانی نے خیرمقدم کیا۔ وزیر خارجہ نے عالمی و علاقائی تناظر میں سفارتی چیلنجز اور کانفرنس کی اہمیت پر بریفنگ دی۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا مقصد دنیا میں امن اور باہمی تعلقات کی بہتری ہونا چاہیے۔ پاکستان عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد کے اصولوں کیلئے کھڑا رہےگا۔
انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کی جدوجہد اور مسئلہ کشمیر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کی حمایت جاری رکھے گا۔عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کیلئے کھڑے رہیں گے ۔انہوں نےیہ بھی واضح کردیا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا مقصد دنیا میں امن اور باہمی تعلقات کی بہتری ہی ہونا چاہیے۔
سفراء کانفرنس میں عالمی اور علاقائی تناظر میں سفارتی مواقع، مشکلات اور کانفرنس کی اہمیت پر بریفنگ میں نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ پالیسی کی تشکیل و نفاذ میں دفتر خارجہ کا کردار مضبوط تر بنایا جائے۔
خیال رہے کہ تین روزہ کانفرنس میں مختلف ممالک میں تعینات پاکستانی سفیر شریک ہیں اورشرکاء کی پاکستان کی خارجہ پالیسی کو درپیش چیلنجز پر مشاورت جاری ہے۔