واسا لاہور کا پانی ضائع کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ ماہ انتیس لاکھ تینتیس ہزار روپے کے دو سو انتالیس چالان کیےگئے۔
تفصیلات کے مطابق واسا لاہور پانی کی پانی کا ضیاع کرنیوالوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں ۔علامہ اقبال ٹاون میں چھپن ، واہگہ ٹاؤن میں سولہ ، گلبرگ ٹاؤن میں ساٹھ چالان کیے گئے۔ داتا گنج بخش ٹاون میں گیارہ ، جوبلی ٹاون میں سب سے زیادہ بہتر چالان کیے گئے ، نشتر ٹاؤن میں سترہ ، شالیمار ٹاؤن میں چالان چالان ہوئے۔
ایم ڈی واسا نے کہا کہ اگر کوئی صارف بار بار پانی کے ضیاع میں ملوث پایا جائے تو اس کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی جائے ۔ عدالت عالیہ کے حکم پر پانی کے ضیاع کرنے والے گھریلو صارفین کو دس ہزار اور کمرشل صارفین کو بیس ہزار تک کا چالان کیا جا رہا ہے ۔ چالان کی رقم صارفین کے بلوں کے ساتھ وصول کی جا رہی ہے۔