پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی،نوازشریف کےالیکشن لڑنےمیں قانونی مشکلات ہیں، مشکل لگ رہاہےکہ عدلیہ سےامید رکھیں وہ ایک کواہل اوردوسرےکونااہل کرے، دونوں اہل ہوں گے یا دونوں نااہل ہوں گے،8فروری کو الیکشن ضرور ہوں گے،اکثریت ملی تو وہ چوتھی بار وزیراعظم بن جائیں گے۔
لاہور میں پیپلز پارٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئےبلاول بھٹو نے کہا کہ سی ای سی نےوزیراعظم کےاُمیدوارکیلئےمیرےنام کی منظوری دےدی ہے،پیپلزپارٹی نےعام انتخابات کیلئے منشور تیار کرلیا ہے،پاکستانی عوام کی تنخواہیں ڈبل کرنا چاہتےہیں،سولرانرجی کےذریعے300یونٹ فری بجلی دیناچاہتےہیں،مفت اور معیاری تعلیم دیں گے۔
انکا کہنا تھا کہ گرین انرجی پارک بنائیں گے، 30لاکھ گھر غریب ترین لوگوں کیلئے بنائیں گے، سندھ میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو مفت گھر دیے ہیں، کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دیں گے۔
انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی واحد جماعت ہےجوالیکشن سےپہلےاپنا پروگرام لاتی ہے،ہم حکومت میں ہوتے ہیں تو اس پروگرام پرعمل کرتےہیں،معاشی مشکلات کےخاتمےکیلئےاصلاحات کی ضرورت ہے،ہمارے پاس مسائل کامقابلہ کرنےکیلئےپلان موجود ہے،ن لیگ اس بخار کونہیں توڑسکتی،پیپلزپارٹی ملک میں اتحادپیداکرسکتی ہے۔
سابق وزیر خارجہ نے کہ ہم خارجہ اوراندرونی معاشی مسائل کا مقابلہ کرسکتے ہیں،2008،2013 کےالیکشن میں دہشتگردی کی وجہ سےلیول پلیئنگ فیلڈنہیں ملی تھی،ہم نےاس وقت بھی مقابلہ کیا تھا آج بھی مقابلےکیلئےتیارہیں،8فروری کو الیکشن ضرور ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کاکسی سیاسی جماعت سے مقابلہ نہیں، پیپلزپارٹی عوامی جماعت ہے،ن لیگ اور پی ٹی آئی اشرافیہ کی نمائندگی کرتی ہے،آج تک علم نہیں ن لیگ اورپی ٹی آئی سےمیرا کون مقابلہ کرےگا،نوازشریف،بانی پی ٹی آئی لاڑکانہ سےالیکشن لڑیں،مقابلہ کرسکتےہیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی،نوازشریف کےالیکشن لڑنےمیں قانونی مشکلات ہیں، مشکل لگ رہاہےکہ عدلیہ سےامیدرکھیں وہ ایک کواہل اوردوسرےکونااہل کرے، دونوں اہل ہوں گے یا دونوں نااہل ہوں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ وہ جماعت چاہتی ہے2018کی طرح انہیں لایاجائےتوایسانہیں ہوسکتا ،2018کےالیکشن میں یہی ہوا تھا،ایک جماعت ہمیشہ دھاندلی اورسلیکشن چاہتی تھی،ہم پورے ملک میں حکومت بنانے کی کوشش کریں گے۔