بھارتی فوج کی اعلٰی قیادت کی نا اہلی کا ایک اورمنہ بولتا ثبوت سامنے آگیا،سال 2023 میں حریت پسندوں کے حملوں میں بھارتی فوج کے متعدد افسر اور جوان ہلاک ہوئے۔
تفصیلات کےمطابق دسمبرمیں تین شہریوں کےقتل عام پر 3 اسٹارآفیسرلیفٹیننٹ جنرل سندیپ جین کو عہدے سے برطرف کر دیا گیا، لیفٹیننٹ جنرل نوین سچدیوا نے لیفٹیننٹ جنرل سندیپ جین سے وائٹ نائٹ کورجنرل آفیسرکمانڈنگ کا چارج سنبھال لیا،بھارتی میڈیا نے افسر کی برطرفی کی وجہ انکی ناقص کارگردگی بتائی۔
لیفٹیننٹ جنرل سندیپ جین اپنےجوانوں کی موت اورمعصوم کشمیریوں کی ہلاکت کے ذمہ دارٹھہرے،21 دسمبر2023 کو راجوڑی میں ہونے والے دہشتگردانہ حملے میں 4 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔
پچھلےایک سال میں بھارتی فوج نے معصوم کشمیریوں پربےانتہا ظلم کیا،بھارتی فوج نے 4 فوجیوں کی ہلاکت کی ذمہ داری 3 نہتےشہریوں پر ڈال دی گئی۔
شبےکی بنا پرمعصوم کشمیریوں پربیہمانہ تشددکرکہ انکو شہید کردیا،اس کے بعد ان کی ویڈیو شوشل میڈیا پرنشرہوگئی، جس میں بھارتی فوج کے مظالم کو دیکھا جا سکتا تھا۔
بھارتی فوج کےلیڈروں میں مہارت اورفیصلہ سازی کا فقدان دکھائی دیتا ہے،بھارتی فوج کی اعلیٰ قیادت کی مسلسل ناکامی انکی افواج کے لیے شرمندگی کا باعث بنی ہوئی ہے۔
بھارتی فوج کی اعلٰی قیادت کی پیشہ ورانہ نااہلی کشمیرمیں بھارتی فوج کے لیے نہایت نقصان دہ ثابت ہو رہی ہے،اپنی نا اہلی کے باعث تحریک آزادیٔ کشمیر کو دبانے میں بری طرح ناکام ہے۔