پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے چیئرمین بیرسٹرگوہرنے کسی بھی صورت میں 8 فروری کو ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات کا بائیکاٹ نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سسٹم پر اعتماد نہ ہونے کے باوجود ہم انتخابی عمل سے باہر نہیں نکلیں گے۔
راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹرگوہرنے کہا کہ انڈر19 ٹیم کے ساتھ بھی مقابلہ ہواتوضرور کرینگے،کسی کو اکیلےکھیلنے کا موقع نہیں دینگے،اگر ہمیں بلے کا نشان نہیں ملتا تو ہماری مشاورت سے کوئی اور نشان دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ایک پارٹی کوانتخابی عمل سےباہرکیاگیاتواس سےپارلیمان کمزور، جمہوریت ڈی ریل ہوگی اورمعیشت ڈوب جائے گی۔ جس طرح ہمارے نوےفیصدامیدواروں کےکاغذات نامزدگی مسترد کیےگئےعوام ایسےہی آٹھ فروری کوہمارےمخالفین کومستردکردیںگے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ایک پارٹی کو نشانہ بنا کر الیکشن سے نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے،تاحیات نااہل شخص کو وزیراعظم بنانے کی کوششوں کی مزاحمت کریں گے،ہمارا کوئی موقف نہیں کہ الیکشن کسی صورت ملتوی ہوں،دعا ہے الیکشن خوش اسلوبی سے ہوں،پرامن ہوں۔